اوکاڑہ،08ستمبر)اے پی پی): سپرنٹیڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ محمد عمیراکرام نے8 ستمبر انٹر نیشنل لٹریسی ڈے کے موقع پر ضلع اوکاڑہ کے لٹریسی ڈیپاٹمنٹ کو مبارک باد دیتےہوئے کہا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں سے 2016 سے ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں لٹریسی سنٹر قائم ہے ، جس نے متعدد قیدیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنےمیں فعال کردار ادا کیا اور رہائی پانے والے وہ قیدی اب لکھنا پڑھنا سیکھ کر معاشرے کے اندر اہم کردار ادا کریں گے۔











