وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد سے سکھر کیلئے روانہ، سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے

20

اسلام آباد ،10ستمبر(اے پی پی): وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس  اسلام آباد سے سکھر کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم  اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل آج سیلاب متاثرین سے ملاقات، نقصانات اور جاری امدادی کاروائیوں کے جائزے کیلئے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران وفاقی کابینہ کے اراکین اور اقوامِ متحدہ کا وفد بھی ہمراہ ہوگا۔

دورے کی شروعات سکھر ایئر پورٹ پر وزیرِ اعلی سندھ کی تفصیلی بریفنگ سے ہوگی، جسکے بعد وزیرِ اعظم اور سیکٹری جنرل اقوامِ متحدہ ضلع جعفر آباد بلوچستان کی تحصیل اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم اور سیکرٹری جنرل لاڑکانہ سندھ جائیں گے جہاں پر انکی ملاقات لاڑکانہ اور اس کے گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں سے آئے لوگوں سے ہوگی۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور سیکٹری جنرل، سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیں گے۔