اوستہ محمد،10ستمبر(اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے بلوچستان میں ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد میں قائم امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اوستہ محمد میں یونیسیف کے تعاون سے قائم امدادی کیمپ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امدادی کیمپ میں موجود سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔











