پنجاب میں پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی،اس اقدام سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے لئے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے؛وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی

4

لاہور 15 ستمبر ( اے پی پی ) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام صوبے میں پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی کر دی صوبے بھر میں پراپرٹی ٹرانسفر فیس جو پہلے بہت زیادہ تھی  ایک فیصد مقرر کردی  اس اقدام سے پنجاب حکومت کا ریونیو بہت بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے اس فیصلے سے صوبے بھر میں رجسٹریوں میں اضافہ ہو گاہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا  ہے۔اس اقدام سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے لئے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔اجلاس میں سینٹر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد  اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی اور سیکرٹری خزانہ افتخار امجد نے شرکت کی۔