لاہور، 17ستمبر( اے پی پی ): حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 979ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر معاون خصوصی سیدرفاقت علی گیلانی نے ممبر قومی اسمبلی عبد المجید خان نیازی کے ہمراہ دورہ کیا اور مزار اقدس پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
اس موقع پر خطیب داتاؒ دربارمفتی محمدرمضان سیالوی نے ملک وملت کی فلاح وبہود کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔سید رفاقت علی گیلانی نے عرس کے سلسلہ میں بہترین انتظامات پر اوقاف افسران،منتظمین اور خادم خاص داتا دربار سید تبریز چشتی کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پریڈمنسٹریٹر داتا دربارشاہد حمید ورک، آصف اعجاز،شیخ قیوم،منیجر شیخ جمیل، طاہر مسعود، و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔











