لاہور؛ کمشنرعامر جان کا انسداد ڈینگی مہم کیلئے  اہم ترین ہاٹ سپاٹ بحریہ و گردونواح کے  علاقوں  کا دورہ

19

لاہور،18 ستمبر ( اے پی پی ):  کمشنر  محمد عامر جان نے انسداد ڈینگی مہم کیلئے  لاہور کے اہم ترین ہاٹ سپاٹ بحریہ و گردونواح کے  علاقوں  کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور محمد عامر جان آج پورا دن  خود انسداد ڈینگی آپریشن کو اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں گےاورانسداد ڈینگی کیمپ،فیلڈ ٹیموں کو مانیٹر کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا کہ150انسداد ڈینگی آوٹ ڈور و ان ڈور ٹیموں نے بیک وقت سرویلنس شروع کردی ہے،ڈینگی موزی جان لیوا مرض ہے،ہر شہری کو ساتھ دینا ہے۔انہوں  نے کہا کہ ڈینگی انسداد میں ہر شہری کا کردار اہم ہے اور یہ قومی فریضہ ہے۔