سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کارپوریٹ کلاس کےممبران کے  انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری

22

سیالکوٹ،19ستمبر  (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کارپوریٹ کلاس کےممبران کے  سالانہ انتخابات2023-2022  کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔کارپوریٹ کلاس کے لئے اتحاد فاؤنڈرز گروپ نے عبدالغفور ملک، افضال بھٹی، پیٹر جان، ثاقب اشفاق اور توحید ناصر کو میدان میں اتارا ہے جبکہ  ڈیموکریٹک فاؤنڈرز گروپ کی جانب سے محسن علی پڈانہ، ریاض احمدکٹاریہ، شفیق طاہر، سہیل خاور میر اور ذوالفقار احسن بھٹی  انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ کارپوریٹ کلاس کےانتخابات  میں 877 ووٹر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔