پشین ،21 ستمبر( اے پی پی ): سیلاب متاثرین کے ساتھ دین پلگ فاؤنڈیشن کی طرف سے ہمدری کا سلسلہ جاری ہے، دین پلگ فاؤنڈیشن کلی لمڑان محمد دین کالونی میں سید حمید آغا کی سربرائی میں 50 گھرانوں میں آٹا تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر سید حمید آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے، پشین بوستان برشور توبہ کاکڑی خانوزئی سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے اور ہزاروں ایکڑ اراضی پر قائم فضلات اور باغات تباہ ہو کر رہ گئے جبکہ دین پلگ فاؤنڈیشن گزشتہ دو ماہ سے اپنی سرگرمیاں کررہی ہے، سیلاب متاثرین کی خدمت میں دن رات مصروف ہے۔
انہوں نےکہا کہ معاشرے کے مختلف طبقات مخر حضرات کو آگے بڑھ کر اپنے عوام کی پریشانیوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔
آخر میں مقامی افراد نے جزبہ خیر سراہتے ہوئے دین پلگ فاؤنڈیشن اور سید حمید آغا کا شکریہ ادا کیا۔











