ملتان ؛ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے گراں فروشی کی خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی

15

ملتان،21 ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے گراں فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن  کی ہدایت کی ہے، اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں منڈیوں اور مارکیٹس کی چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں تاجر نمائندوں اور ہول سیل ڈیلرز بھی شریک ہوئے۔

 ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ تاجر برادری ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرے، منڈیوں سے من مانی قیمتوں پر سپلائی کی شدید حوصلہ شکنی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری ریٹس پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں، ناجائز منافع خوری پر بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔