جیکب آباد۔21ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جیکب آباد میں آمد،سیلاب سے متاثر علاقوں اور مختلف جگہوں پر قائم امدادی ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جیکب آباد کے علاقوں میں کھڑے برساتی پانی کو جلد نکالا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے کے دوران جیکب آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ صوبائی مشیر برائےجیل خانہ جات میر اعجاز خان جکھرانی,پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب خان سرکی،پی پی رکن سندھ اسمبلی میر ممتاز خان جکھرانی اور ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ تھے۔وزیراعلیٰ نے جیکب آباد شہر،تحصیل ٹھل اور تحصیل گڑھی خیرو کا دورہ اور برسات کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ضلع بھر میں قائم امدادی ریلیف کیمپ کی وزٹ بھی کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد ضلع بھر میں برساتی پانی کو نکالا جائے،متاثرہ خاندانوں جلد ان گھروں تک جانے کے لیے بحالی کام شروع کریں گے،ریلیف کیمپ میں مقیم متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کے اقدامات کررہے ہیں،عالمی امداد کی مدد سے متاثرین کو راشن ٹینٹ اور دیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔











