جلال پورپیروالہ، سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

7

جلال پورپیروالہ، 21 ستمبر ( اےپی پی): جلال پورپیروالہ میں ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود دھاریوال نے تحصیل دار ملک شفیق الرحمٰن، علاقہ پٹواری اور سول ڈیفنس عملے کے ہمراہ چک 86 ایم، ملنگ کالونی میں سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ،اس موقع پر بھاری مشینری کی مدد ناجائز تعمیرات اور مکانوں کو مسمار کرکے 8 کنال سے زائد رقبے کو قابضین سے واگزار کرایا گیا، اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود دھاریوال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی عمل لائی گئی ہے جوکہ بلاتفریق جاری رہیں گی ناجائز طور پر سرکاری اراضی پر قبضے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دیکھا جائے گی شہر میں جہاں جہاں سرکاری اراضی پر لوگ قابض ہیں وہ 48 گھنٹے میں سرکاری اراضی چھوڑ دیں بصورت دیگر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔