چنیوٹ ، ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے چائلڈ ابیوز کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری

29

چنیوٹ، 21 ستمبر ( اےپی پی): انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے مطابق چائلڈ ابیوز کی روک تھام کیلئے چنیوٹ پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران احمد ملک کی ہدایت پرچنیوٹ پولیس کی جانب سے بچوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کیلئے نجی سکول میں آگاہی لیکچر کا انعقاد کیاگیا۔انچارج اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل نے بچوں کو گڈ ٹچ, بیڈ ٹچ کے بارے میں آگاہی دی گئی۔بچوں کو ترغیب دی گئی کہ وہ کسی بھی اجنبی شخص سے کوئی چیز لے کر نہ کھائیں۔بچوں کو گھر سے باہر لاحق خطرات کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔بچوں کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے موقع پر بچاؤ کے ممکنہ آپشنز کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔پولیس نے بچوں کو ایمرجنسی نمبرز،والدین کے فون نمبر،گھر کا پتہ یاد رکھنے اور کسی بھی نا خوشگوار سرگرمی کو بلا جھجھک دالدین کے ساتھ شیئر کرنے کی ترغیب دی۔ پولیس افسران نے سوال،جواب سیشن میں بچوں کے سوالوں کے جواب دیے۔آگاہی لیکچرز کے اختتام پرانچارج اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل نے بچوں میں گڈ ٹچ, بیڈ ٹچ کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔سکول انتظامیہ نے آگاہی سیمینار کے انعقاد پر چنیوٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔