وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب صاحبزادہ حامد رضا کی ملاقات

41

لاہور،22 ستمبر ( اے پی پی ):  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب صاحبزادہ حامد رضا نے جمعرات کو  یہاں  ملاقات کی  ہے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نےصاحبزادہ حامد رضاکیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور متحدہ علماء بورڈ کو احسن طریقے سے چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان میں علماء کی کاوشیں قابل تحسین ہے،قوم کو متحد رکھنے کیلئے علماء کرام کا کردارنہایت اہم ہے  جبکہ دین کا کام ہم سب پر فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ دینی شعار کے فروغ میں بھرپور معاونت کریں گے۔ قرآن مجید کی ناظرہ تعلیم کا حصول پنجاب بھر کے طلبہ کے لئے لازم قراردیاگیا ہے  جبکہ علما بورڈ اورسیرت اکیڈمی کو بھی  فعال بنایا جائے گا۔

اس موقع پر صاحبزادہ حسین رضا اورصاحبزادہ حسن رضا بھی موجود تھے۔