چنیوٹ۔24ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے ہمراہ سبزی منڈی چنیوٹ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس دوران پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو بولیوں کے عمل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر عمل شفاف اور طے شدہ طریقہ کارکے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ کی موجودگی اور اس کے مطابق پھل وسبزیوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے منڈی میں صفائی کا اعلیٰ معیار قائم رکھنے کی بھی تاکید کی۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو پھلوں وسبزیوں کی مقدار اور بولیوں کے طریقہ کارسے آگاہ کیاگیا۔











