جلال پورپیر والہ: ایس پی صدر کی کھلی کچہری متعدد درخواستوں کی شنوائی ،احکامات جاری

7

جلال پورپیروالہ،24ستمبر( اےپی پی): ایس پی صدر ملتان سلمان لیاقت کی جانب سے گزشتہ روز ڈی ایس پی افس جلال پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، کھلی کچہری میں سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مسائل پیش کیے، کھلی کچہری میں ایس پی صدر نے 40 سے زائد سائلین کی درخواستیں و مسائل سنے اور ان پر فوری احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ تھانوں میں سائلین کی داد رسی پولیس کا فرض ہے تفتیشی افسران مقدمات کی تفتیش میں غفلت نہ برتیں بصورت دیگر ایسے تفتیشی افسران کے خلاف محکمانہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی اسلم صابر، ایس ایچ او ارشد بھٹی، تفتیشی افسران بھی موجود تھے ۔