طلباء و طالبات پاکستان کا مستقبل ہیں ،بہتر مقام تک پہنچنے کیلئے اپنی تعلیم پر فوکس کریں ،ڈپٹی کمشنر

27

چنیوٹ۔24ستمبر  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات مکمل یونیفارم کے ساتھ تعلیمی اداروں میں آئیں ،آپ پاکستان کا مستقبل ہیں ،بہتر مقام تک پہنچنے کیلئے اپنی تعلیم پر فوکس کریں ۔یہ بات  ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ مدرسہ البنات  چنیوٹ کے اچانک دورہ کے موقع پر طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ڈپٹی کمشنر نے دوران وزٹ معلمات و دیگر سٹاف کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور طالبات کی پڑھائی کے معیار کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر سکول کے مختلف حصوں میں گئے اور پینے کے پانی، فلٹریشن پلانٹ کی صفائی، طالبات کے بیٹھنے اور سیکیورٹی کے انتظامات سمیت دیگر امور کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے  سکول میں کمپیوٹر لیب کے وزٹ کے دوران متعلقہ آئی ٹی ٹیچر کو ہدایت کی کہ تمام کمپیوٹرز ورکنگ حالت میں ہونے چاہیے تاکہ طالبات کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہیڈ ٹیچر کو ہدایات جاری کیں۔