ہری پور، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی کا تربیلا ڈیم کا دورہ

19

ہری پور، 27ستمبر (اے پی پی ): چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی کا تربیلا ڈیم کا دورہ ،تربیلا ڈیم کے 1530 میگاواٹ  بجلی کی پیداوار کے حامل  پانچواں توسیعی منصوبہ پر جاری کام کا جائزہ لیا۔1530 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا حامل پانچواں توسیعی منصوبہ 2025 میں بجلی کی پیداوار شروع کر دئیے گا۔ جنرل منیجر و پی ڈی محمد اعظم جوئیہ نے زیر تعمیر منصوبہ کے حوالے سے بریفننگ دی مطابق واپڈا کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل ر سجاد غنی نے اپنا عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد تربیلا ڈیم کا پہلا دورہ کیا۔ تربیلا ڈیم آمد پر جنرل منیجر تربیلا ڈیم و پی ڈی محمد اعظم جوئیہ نے انکا استقبال کیا۔ چیئرمین واپڈا کے ہمراہ ممبر پاور جمیل اختر ،ممبر واٹر جاوید لطیف بھی انکے ہمراہ تھے۔ جنرل منیجر تربیلا ڈیم محمد اعظم جوئیہ نے تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ کے موثر ایریشن اور اس ڈیم کے فوائد کے بارے میں بریفننگ دی ۔منصوبہ پر ہونے والے کام کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبہ سے 2025 میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔جنرل منیجر تربیلا پاور اسٹیشن آصف جان نے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار اور تربیلا چوتھے توسیعی منصوبہ کے حوالے سے بریفننگ دی.جنرل منیجر تربیلا پاور اسٹیشن آصف جان تربیلا بجلی گھر و ٹی فور میں بجلی کی موجودہ صورت حال و پیداواری صلاحیت سے آگاہ کیا ۔