سکھر۔30ستمبر(اے پی پی): ربیع الاوّل جشن عیدمیلادالنبیﷺکی تیاریاں انتظامات اور سیکیورٹی معاملات پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ،سابق میئر ارسلان اسلام شیخ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم،مفتی ابراہیم قادری،ایس ایس پی سنگھار ملک۔ انجمن فدایان رسول سکھر کے صدر ،میلامصطفے کمیٹی کے بانی، تنظیم اصلاح الفقر حسینیہ کے مرکزی رہنما سمیت دیگر علماءکرام مذہبی رہنماؤں کی بھی شرکت کی، اجلاس میں ماہ مبارک مہینے میں روڈ راستے گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے اہم دفیصلے کیے گئے۔











