اوکاڑہ،03اکتوبر(اے پی پی ): ایس ایچ او منڈی احمد آباد اعجاز احمد اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران فتح محمد عرف فتو ولد طریز قوم وٹو سکنہ ہڑل کے قبضہ سے 1730گرام چرس برآمد کر لی ہے جبکہ غلام احمد ولد علاولقوم وٹو سکنہ رکھ رڑی بصیرپور کے قبضہ سے 20لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان گرفتار کر لیے ہیں ۔