ملتان،4 اکتوبر (اے پی پی): غیر معیاری مصالحہ جات تیار کرنے والے عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، فوڈ سیفٹی ٹیم نے گندم گودام بستی نوروالا میں گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ مارا،۔جس دوران 2 ہزار 400 کلو گرام ملاوٹی آمچُور پاؤڈر تلف کردیا گیا جبکہ مالکان پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ٹیسٹ کے دوران آم چور پاؤڈر میں کیمیکل کی ملاوٹ پائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیمپل فیل ہونے پر سینکڑوں کلو گرام مصالحہ جات تلف کردیے گئے ہیں، مصالحہ جات میں ملاوٹ صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔











