اسلام آباد،04 اکتوبر(اے پی پی ): پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جسے بے شمار قدرتی حسن سے نوازا گیا ہے ۔ حالیہ سیلاب میں پاکستان کے اکثر سیاحتی مقامات یا تو مکمل طورپر تباہ ہو چکے ہیں یا انہیں جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ دلفریب نظاروں کا وطن، پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ سیاحتی مقامات کی بحالی کب تک ممکن ہو گی ؟











