رینالہ خورد،4اکتوبر(اےپی پی): اسسٹنٹ کمشنررینالہ خوردقمر محمود منج نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس سے محبت اور عقیدت ہر شخص کے لئے عظیم نعمت ہے، ہمیں ان کی ذات اقدس کے ہر پہلو کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے، ہمیں بحثیت مسلمان ان کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنا اور ان کے بتائے ہوئے رستہ کو اختیار کرنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار کا انہوں نے عشرہ رحمتہ اللعالمینﷺ کی جاری تقریبات کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے ہال میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ جشن ولادت نبی کریمﷺ ہمیں اجتماعی اور انفرادی طور پر بھر پور طریقے سے منانا چاہیے دیگر سرکاری ادارےبھی سرکاری طورپرطے شدہ شیڈول کے مطابق اپنے پروگرام جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عشرہ رحمتہ اللعالمینﷺ کے سلسلہ میں ہونی والی ہر تقریب حضور اکرم ﷺسے محبت اور عشق کی مظہر ہونی چاہیے۔
آخرمیں مقابلہ قرآت میں شامل قاری حضرات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔اس موقع پرتحصیلداررینالہ خوردرائے حسین نواز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راؤ عمر فاروق صدررینالہ پریس کونسل رجسڑڈوالیکڑانک میڈیارپورٹرزایسوسی ایشن رینالہ خوردعلیم اللہ چودھری صحافیوں علماکرام تاجران اور دیگر مکتبہ فکر کے افراد بھی موجود تھے۔











