بورے والا؛حیوانات کے تحفظ کے عالمی دن پر واک کا اہتمام ، جانوروں کی بھی شرکت

25

بورے والا،04 اکتوبر(اے پی پی):حیوانات کے تحفظ کے عالمی دن پر بورے والا میں واک کا اہتمام کیا  گیا ۔ واک میں شریک خواتین ڈاکٹرز اور بچوں نے جانوروں سے محبت کے اظہار کے لئے مختلف اقسام کے جانور ہاتھوں میں پکڑ رکھے تھے۔ جانوروں کے تحفظ کے عالمی دن پر واک کا مقصد انسانوں کو جانوروں سے پیار کرنے اور انکے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کا پیغام دینا تھا تاکہ جانوروں کو ناپید ہونے سے بچایا جاسکے۔

  اس موقع پر واک کی شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں اشرف المخلوقات ہونے کے ناطے جانوروں سے پیار کرنا چاہئے اور انسانوں کی طرح ان جانوروں کی بھی مکمل حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا۔