اسلام آباد،4اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نارکوٹکس کنٹرول عطاء تارڑ نے منگل کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہاہے کہ عمران خان کو سیلاب متاثرین کی حالت زار سے کوئی سروکار نہیں ، اسے صرف اپنی فکر ہے ،وہ اپنی سیاست چمکانے کے لیے ریاست پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے ، چوکیدار کل تک اچھا تھا اور آج چوریوں کی نشاندہی پر برا لگنے لگا ہے ۔











