ملتان ؛ دولت گیٹ پر نئی تعمیر کردہ خوبصورت یادگار کا افتتاح کردیا گیا

20

ملتان، 06اکتوبر(اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے سے شہر اولیاءکی تاریخی خوبصورتی میں ایک اور اضافہ کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے نجی سیکٹر کے تعاون سے دولت گیٹ پر نئی تعمیر کردہ خوبصورت یادگار کا افتتاح کردیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ملتان اپنی منفرد تاریخی حیثیت رکھتا ہے،ضلعی انتظامیہ شہر اولیاءکی بیوٹیفیکیشن کیلئے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہے،ریکارڈ وقت میں مکمل ہونے والی اس یادگار میں ملتانی طرز تعمیر کے رنگ نمایاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخی فضیل کی اپ گریڈیشن کا بھی جلد آغاز کردیا جائے گا جبکہ گھنٹہ گھر اور دمدمہ بلڈنگ اپ گریڈ کرکے سیاحت کو مزید فروغ دینگے۔

افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود،تاجر برادری اور سپانسرز نے بھی شرکت کی۔شہریوں نے ایک اور تاریخی یادگار کی تعمیر پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔