اسلام آباد، 6 اکتوبر ( اےپی پی): وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی جبکہ عمران خان نے رکاوٹیں ڈالیں۔ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر قوم کے ساتھ کھیلا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران حکومت نے 190 ملین پاؤنڈ کا تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالا۔ عمران خان نے کےپی کے میں وزراء کی کرپشن چھپانے کے لیے احتساب کمیشن ختم کیا۔











