شکرگڑھ،08اکتوبر( اے پی پی): حضور اکرمﷺ کے دنیا میں تشریف لانے کی خوشیاں منانے کیلئے شکرگڑھ میں بھی بھر پور تیاریاں شروع ہو گئیں، شکرگڑھ شہر کی مختلف شاہراہوں پر اسٹالز سج گئے ہیں،جن پر نعلین مبارک کے نقش،درود شریف سے مزئین جھنڈے،اور 12 ربیع الاول کی مناسبت سے بیجز، اسٹکرز، عاشقان رسولﷺ کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔شہری اپنے در و دیوار کو سجانے اور آمد رسول ﷺ کی خوشی منانے کیلئے خریداری کرنے میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں۔
اس ماہ نور کو عقیدت و احترام آپﷺ پر درود سلام بھیج کر اللہ تعالٰی کی خوشنودی حاصل کریں،کیونکہ حضور اکرم ﷺ سے محبت ہی دونوں جہاں میں کامیابی ہے۔











