وہاڑی ؛ریڈز پاکستان کے زیرِ انتظام ورلڈ کاٹن ڈے پر سمینار منعقد

23

وہاڑی،08اکتوبر(اے پی پی):ریڈز پاکستان کے زیرِ انتظام ورلڈ کاٹن ڈے پر اقبال آڈیٹوریم ریڈک کالج میں سمینار منعقد ہوا جس میں محکمہ زراعت کے ریسرچز نے زمینداروں کے لیے کپاس کی فصلوں سے زیادہ پیداوار سے منافع کمانے کے مشورے دیئے.

 سمینار کے مہمان خصوصی رانا عارف ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ایگری کلچر یونیورسٹی کیمپس بوریوالا ، ماریہ ایوب سائنٹفک کاٹن ریسرچ،محمدقمرمحمو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر وہاڑی،  ڈاکٹر ساجد ندیم پرنسپل یونیورسٹی ایگری کلچر کیمپس بوریوالا تھے۔

 ریسرچز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی فصل کاشت کرنے سے زیادہ منافع کمایا جا سکتا ہے لیکن ہم کپاس کی طرف توجہ نہیں دیتے اگر ٹائم پر کھادوں کااستعمال کیا جائے تو زیادہ منافع کمایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ریڈز پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں بات کرنے کا موقع دیا۔

 ریڈز پاکستان کے ماسٹر ٹرینر محمد لطیف نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کاشتکاروں کو مفید مشورے دیئے اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 آخر میں مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں اور آگاہی واک بھی نکالی گئی۔