رینالہ خورد؛ 12 ربیع الاول جشن میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس برآمد ،سیکورٹی کے سخت انتظامات 

14

رینالہ خورد،9اکتوبر(اےپی پی): 12ربیع الاول جشن ولات باسعادت کامرکزی جلوس موڑ شوکت آباد سے شروع ہوکرشیرگڑھ روڑکلمہ چوک اولڈجی ٹی روڑویلکم روڑ سے گزرتاہواصدربازارجامع مسجد اہل سنت کے سامنے اختتام پذیرہوا۔

 اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج،انجمن تاجران، علماء کرام نے مرکزی جلوس کی قیادت کی۔ جلوس میں سول سوساٸٹی سمیت تمام مکاتب فکر کے افرادنے بھرپوراندازمیں  شرکت کی۔

اس دوران  پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے جلوس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کٸے گے تھے۔ریسکیو 1122 کی فاٸریگیڈ، ایمولنس عملہ جلوس کے ساتھ موجود رہا۔