تھرپارکر؛  عید میلادالنبی ﷺکا جلوس برآمد،گزرگاہوں کو سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا 

11

تھرپارکر،09اکتوبر(اے پی پی):تھرپارکر کے شہر مٹھی میں عید میلادالنبیﷺ کا مرکزی جلوس جامع مسجد نورانی مٹھی سے برآمد ہوا،  جلوس کے مقررہ راستوں کو جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے، جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے جو کچھ دیر میں بس ٹرمینل مٹھی کے قریب مدرسے پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔

 تھرپارکر کے شہروں چھاچھرو ،اسلام کوٹ ،ننگرپارکر سمیت دیہاتوں میں بھی ریلیوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، جلوسوں اور ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ جلوس میں شریک ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔