ژوب؛ تنگی کے مقام پر دو  گاڑیوں میں تصادم، چار افراد جاں بحق 

18

ژوب،09اکتوبر(اے پی پی):ژوب کوئٹہ قومی شاہراہِ تنگی کے مقام پر دو کار  گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو  خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔