بہاولنگر،09اکتوبر( اے پی پی): جشن عید میلاد ﷺ کے موقع پر سمیع اللہ فاونڈیشن سکول میں طلباء کی محفل میلاد ﷺ کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں طلباء والدین اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ ننھے منھے طلباء کی نبی آخرالزمان محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت دیدنی تھی۔ طلباء نے زبردست نعرے بازی کی اور خوبصورت انداز میں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ آقائے دوجہاں کی آمد کا جشن مناتے بچوں نے درود و سلام کی صدائیں بلند کرکے سماں باندہ دیا۔
تقریب میں کیک کاٹا گیا اور تبرک تقسیم بھی کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل مسسز نبیلہ محمود نے رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے طلباء کو روشناس کرایا۔











