بہاولنگر؛ضلع بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ بھرپور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

8

بہاولنگر،09اکتوبر( اے پی پی): ضلع بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ بھرپور مذہبی جوش و خروش عقیدت و احترام سے منایا گیا،جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں 33 جلوس برآمد ہوئے ضلع بھر میں برآمد ہونے والے جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں رہے۔

جلوسوں،ریلیوں میں عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی کثیر تعداد میں شرکت کی،  ہر طرف درود و سلام اور سرکار کی آمد مرحبا کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔

 جلوسوں کی مانیٹرنگ کےلئے ڈی پی او اور ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کئے گئے تھے  جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 1300 سے زائد پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی۔ جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کےلئے موبائل فون سروس معطل رہی۔

 ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر  محمد وسیم اور ڈی پی او فیصل گلزار نے تمام تر جلوسوں ریلیوں کی  صورتحال کو خود مانیٹر کیا