اوکاڑہ،9اکتوبر( اے پی پی): جشن عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس غوثیہ چوک سے مفتی غلام یاسین صوفی ظفر لطیف پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سلیم صادق کی قیادت میں برآمد ہوا، جلوس میں بڑی تعداد میں علمائے کرام اور ہزاروں عاشقان مصطفٰی نے شرکت کی۔ شہر کی فضا دورود سلام کی صداؤں اور سرکار کی آمد مرحبا کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
مرکزی جلوس میں درجنوں کی تعداد میں مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوس بھی شامل ہوئے۔جلوس کی حفاظت کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعنیات کی گئی اور ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ صحت کا عملہ اور 1122 ایمبولینس جلوس کے ساتھ موجود ہے۔
جلوس مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا نماز ظہر سے قبل غوثیہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔











