اوکاڑہ؛ جامعہ مسجد عثمانیہ گول چوک میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد

48

اوکاڑہ،9اکتوبر(اے پی پی):جامعہ مسجد عثمانیہ گول چوک میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ہواجس میں ڈسٹرکٹ خطیب جامعہ مسجد عثمانیہ قاری سعید احمد عثمانی قاضی محمد اسلم اوکاڑوی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

سیرت کانفرنس میں  ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ بڑا برکتوں اور رحمتوں والا ہے، عالم اسلام کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کا مہینہ مبارک ہو۔

سیرت کانفرنس میں تحریک انصاف کے رہنما ٹکٹ ہولڈر چودھری سلیم صادق مینجراوقاف شفقت عباس بھی موجود تھے۔سیرت کانفرنس میں مولانا غلام محمود انور مفتی عبدالرحیم سید شمس الحق گیلانی حافظ اسامہ اشفاق مولانا عابد شیر قاری عاصم نذیر نے بھی خطاب کیا ۔ سیرت کانفرنس کے اختتام پر وطن عزیز کی ترقی،خوشحالی  اور امت مسلمہ کے اتفاق اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی گی۔