اوکاڑہ،10اکتوبر(اے پی پی): پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ظہیر عرف طوطی کو 2120 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک اور کارروائی میں ملزم وزیر علی احمد کے قبضہ سے شراب دیسی 25 لیٹر برآمد کی ہے اسی طرح ملزم فیضان کے قبضہ سے 29 لیٹر شراب دیسی برآمد کرکے مقدمات تھانہ شاہبھور میں درج کر دئیے گئے ہیں۔











