ملتان؛ آل پاکستان بلائنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ شروع، افتتاحی میچ فیصل آباد نے جیت لیا

50

ملتان، 10 اکتوبر 2(اے پی پی ):بصارت سے محروم کرکٹرز پر مشتمل ٹیموں کا آل پاکستان بلائنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ ملتان میں شروع ہوگیا۔سپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے افتتاحی میچ میں فیصل آباد نے شیخوپورہ کو 42رنز سے ہرادیا۔فیصل آباد کے 202رنز کے تعاقب میں شیخوپورہ 160رنز بنا سکی۔محمد شہزاد کو شاندار نصف سنچری(72رنز)بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

گریڈ ٹو ایونٹ میں ملتان سمیت ملک بھر سے 8 شہروں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔فائنل میچ 14اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔  ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے مابین ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔آل پاکستان بلائنڈزکرکٹ کے مقابلے 5روز جاری رہیں گے۔ فائنل 14اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں شریک ٹیموں کو  8ٹیمیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پول اے میں ملتان،حیدراباد، فیصل آباد اور سرگودھا شامل ہیں جبکہ  پول بی میں کراچی، ایبٹ آباد، شیخو پورہ اور کوئٹہ کو رکھا گیا ہے۔

آل پاکستان بلائنڈز کرکٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری شہزاد احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آل پاکستان بلائنڈز گریڈ ٹو مقابلوں کی ٹاپ ٹیمیں گریڈ ون کیلئے کوالیفائی کریں گی۔