اسلام آباد،12اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کو قازقستان کے لیے روانہ ہوگئے۔ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پرمشتمل وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔
وزیراعظم ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات پر کانفرنس کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف 13،12 اکتوبر 2022 کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سیکا( CICA )کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم 13 اکتوبر 2022 کو سیکا کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔