کرپشن معاشرے کا ناسور ہے جس کو ختم کرنے کے لئے مل جل کر کوشش کرنا ہوگی؛ میاں وقار

17

ایبٹ آباد، 13 اکتوبر(اے پی پی ): ڈائریکٹرقومی احتساب بیورو  (نیب)خیبر پختونخوا میاں وقار نے کہا ہے کرپشن معاشرے کا ناسور ہے جس کو ختم کرنے کے لئے مل جل کر کوشش کرنا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات  کو یہاں  جلال بابا آڈیٹوریم   میں منعقدہ ایک روزہ انٹی کر پشن آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹر نیب میاں وقار  نے  کہا کہ ملک میں کرپشن کے خاتمہ کے لئے تین ادارے کام کررہے ہیں جن میں انٹی کرپشن،ایف آئی اے اور نیب شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے انسداد کے لئے 62 قوانین موجود ہیں جو کرپٹ عناصر جو گرفت میں لا سکتے ہیں۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران، ضلعی خطیب ،ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی، اور دیگر محکموں کے سربراہان، اساتذہ ، عام شہری اورخواتین بھی شریک تھیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن کے خلاف  قوانین کی کمی نہیں ہے لیکن اس کے انسداد کے  لئے اپنے گریبان میں جھانکنے اور خود احتسابی کی ضرورت ہے اور اس طر ح کے سیمیناروں سے معاشرہ میں شعور اور اگا ہی میں اضا فہ ہو تا ہے۔