آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا  اندورنِ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

69

کراچی، 14 اکتوبر(اے پی پی ): چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اندورنِ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ انہوں  نے سیلاب سے متا ثر ہونے والے مقامی افراد سے بھی ملاقاتیں کی اور اُنہیں یقین دلایا کہ پاک آرمی مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متا ثرین کی بحالی تک اپنی خدما ت جاری رکھے گی ۔

دورے کے دوران جنرل قمر جا وید با جوہ نے نوشہرو فیروز میں سیلاب متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی اور انتظامی کاموں میں مصروف فوجی جوانوں اور افسران سے بھی ملاقاتیں کیں۔بعد ازاں جنرل قمر جاوید با جوہ نے سیلاب ذدہ علا قوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔