وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق   ریاض حسین پیرزادہ سے لارڈ طارق احمد  اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

48

اسلام آباد،14اکتوبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا و مشرق وسطی لارڈ طارق احمد اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر نے جمعہ کو یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں  انہوں نے پاکستان  میں سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں، انسانی حقوق اور دونوں ممالک کے باہمی مفادات کے وسیع تر شعبوں پر بات چیت کی۔