ملتان،15 اکتوبر (اے پی پی ): عالمی یوم انستھیزیا کی مناسبت سے پاکستان سوسائٹی آف نستھیزیالوجسٹ ملتان چیپٹر اور شعبہ انستھیزیا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کی۔ واک کا آغاز نشتر ہسپتال کے مین گیٹ سے ہوا جو کہ نشتر ٹاور پر اختتام پذیر ہوا۔
ورلڈ انستھیزیا ڈے کے حوالے سے تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد تھے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اپنے خطاب میں شعبہ انستھیزیا کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کورونا وبا کے دوران تمام عملے کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے اس موقع پر واک اور سیمینار کے منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
دیگر شرکاء میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، سابق پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، پروفیسر ڈاکٹر وسیم ربانی،پروفیسر ڈاکٹر زہرا نازش،پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر ندیم خان، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حیدر ،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد چستی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عاطر فیاض، ڈاکٹر رانا خاور اور ڈاکٹر فواد خاکوانی سمیت ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد شامل تھی۔