پاکپتن؛خواتین اساتذہ کو خراج تحسین  پیش کرنے کیلئے”سلام ٹیچرز” کی  رنگا رنگ  تقریب منعقد

33

پاکپتن،16اکتوبر(اے پی پی): تحصیل عارف والا میں خواتین اساتذہ کو خراج تحسین  پیش کرنے کیلئے”سلام ٹیچرز” کے عنوان سے ایک رنگا رنگ  تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں 28 خواتین اساتذہ کو ایکسیلینس ایوارڈز سے نوازہ گیا۔

گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول عارف والا کے ہال میں منعقدہ تقریب میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اتھاٹی پاکپتن  عبدالمجید خاں بلوچ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل میڈم ناہید آصف سمیت ایحوکیشن آفیسرز اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں سکول کی طالبات نےاساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئیے تقاریر کیں اور ٹیبلوز پیش کئیے۔