وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس،یوریا، فاسفیٹ، گندم کے بیج اور درآمدی گندم پر سبسڈی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا

9

لاہور،16اکتوبر( اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں گندم کے موجودہ سٹاک اور دیگر امور کاجائزہ لیا گیا۔ یوریا، فاسفیٹ، گندم کے بیج اور درآمدی گندم پر سبسڈی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سبسڈی کے لئے قابل عمل اوربہتر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب میں مختلف وجوہات کی بنا پر رواں سال میں گندم کا سٹاک نسبتاً کم ہے۔سیلاب اور دیگر وجوہات کی بنا پر گندم کی امپورٹ ناگزیر ہوچکی ہے۔

صوبائی وزیر زراعت سی حسین جہانیاں گردیزی، وزیرخوراک سردار حسنین بہادر دریشک،سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹر خوراک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔