سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب نےقومی کھیل کی پروموشن کیلئے ہاکی لیگ پراجیکٹ کو نتائج کے لحاظ سے حوصلہ افزاقرار دیا

8

ملتان،17 اکتوبر (اے پی پی):سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب  کی جانب سےقومی کھیل کی پروموشن کیلئے ہاکی لیگ پراجیکٹ کو نتائج کے لحاظ سے حوصلہ افزاقرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب مظہر الحق نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کا سنہری دور واپس لانے کیلئے ضروری تھا کہ گراس روٹ لیول سے گرلز اور بوائز ہاکی ٹیلنٹ تلاش کیا جائے اور  کہا کہ فول پروف انتظامات کے ذریعے کھیلوں کے مقابلے پہلے تحصیل پھر ضلع اور آخری راؤنڈ میں انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے کروائے گئے ہیں اور اضلاع کی پہچان کیلئے منفرد نام رکھے گئے تاکہ کھلاڑیوں میں جوش و خروش ابھارا جاسکے۔

 ایک سوال پر ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ کی تلاش ہو یا ایونٹس کا انعقاد ، انتظامیہ نے کسی قسم کی مصلحت سے کام نہیں  لیاصرف اور صرف میرٹ کو ہی مقدم رکھا ہے  اور کہا کہ سکولز ٹیموں کو جدید ترین آسٹروٹرف ہاکی میدانوں پر کھیلنے کا موقع بھی دیا گیا۔