اوکاڑہ،19اکتوبر(اے پی پی ):تھانہ شاہبھور پولیس نے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتارکرلیا ہے جن کے قبضہ سے4 پسٹل برآمد کیے گئے جن کے علیحدہ سے مقدمے درج کیے گئے ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 3 عدد موٹر سائیکل اور4لاکھ نقدی رقم اور 20لاکھ کا مال مویشی بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ملزمان نے انٹروگیشن کے دوران سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا۔ تھانہ شاہبھور کی طرف سے ملزمان کو برائے شناخت پریڈ حوالات جوڈیشل بھجوایا جارہا ہے ۔











