وزیراعظم محمد شہباز شریف سےوفاقی وزراء اور اراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

37

اسلام آباد، 19 اکتوبر (اے پی پی ):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری ،وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ، ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور محمد جمال الدین نے بدھ کو یہاں  ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو  سمیت   ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی شریک ہوئے۔