وہاڑی ؛ عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد، خصوصی آمد الشیخ سید عبدالطیف رؤف عراقی نے کی

20

وہاڑی ، 20 اکتوبر (اے پی پی ):عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد رہائش گاہ غلام شبیر بھٹی 222 ای بی پیر پنوں وہاڑی میں  کیا گیا جس میں خصوصی آمد الشیخ سید عبدالطیف رؤف عراقی نے کی۔

محفل پاک کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،حافظ القاری مدرس جامعہ فریدیہ ساہیوال قاری ممتاز احمد فریدی نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور ہدیہ نعت پیش کیا علامہ قاری یعقوب فریدی نے استقبالیہ خطاب کیا اور آقا کے جشنِ اور ختم نبوت ﷺ پر روشنی ڈالی۔

 صدارتی خطاب کرتے ہوئے الشیخ سید عبدالطیف رؤف عراقی نے  کہا  کہ ہمیں چاہیے کہ حضورﷺ کا جشن منانے کے ساتھ آپ کے فرمان کو بھی سامنے رکھ کر اپنی آخرت کی بھی فکر کریں، ہمارے فرض جھنڈیاں لگانے اور گھروں کو سجانے سے ختم نہیں ہوتے بلکہ ہمیں حضورﷺ کی سیرت کو بھی اپنانا ہوگا۔

آخر میں ملک پاکستان کے امن و سلامتی کے لئے دعا بھی کروائی غلام شبیر بھٹی، سبحانی بھٹی ، شرافت علی بھٹی کو کامیاب محفل پاک کروانے پر دوستوں نے مبارکباد پیش کی متظمین کی طرف سے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا