جشن ملتان کی تیاریاں عروج پر، ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو  کا  متی تل میں پنڈال کا دورہ

15

ملتان، 20 اکتوبر (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن ملتان کی تیاریاں عروج پر، ملک کے معروف گھڑسواروں اور نیزہ بازوں کی شہر اولیاء آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے متی تل میں پنڈال کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر نے آزمائشی گھڑ سواری کرکے نیرہ بازی ٹریک کا معائنہ کیا۔انہوں  نے کہا کہ  22 اور 23 اکتوبر کو معروف گھڑسوار ٹائٹل کیلئے مقابلہ کرینگے۔

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ جشن ملتان کا مقصد اس خطے کے کلچر کو اجاگر کرنا ، شہر اولیاء کے باسیوں کو مفت تفریح کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔