وزیر اعظم شہباز شریف سے  آل پاکستان چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن کے  وفد کی ملاقات،سیلاب متاثرین کیلئے چیک پیش کیا

8

اسلام آباد،21اکتوبر  (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے  آل پاکستان چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن کے  وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے،وفد کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر یانگ جیانڈو کر رہے تھے۔

 وفد کی طرف سے پی ایم فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے  140000 امریکی ڈالرز کی رقم کا چیک وزیر اعظم کو پیش کیا ۔ وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ایسوسی ایشن کی جانب سے امدادی رقم کی فراہمی پر وفد کا شکریہ ادا کیا ۔